دہلی کے شمال مشرقی ضلع گوکل پوری میں ایک غیر مسلم خاندان تشدد کا نشانہ بن گیا اس کی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی دکانیں مسلمانوں کو کرائے پر دی ہوئی تھیں۔
اس خاندان کے افراد اب سڑکوں اور گلیوں میں بھٹک رہے ہیں، متاثرہ خاندان کے کرن نامی نوجوان نے کہا کہ 'وہ ایک ڈیلی ویجر ہیں اور اس دن بھاگیراتھی وہار روڈ پر پتھراؤ کیا جا رہا تھا اس بیچ ان کا مکان جلا دیا گیا'۔
انہوں نے مزید کہا 'میں اپنی 13 سالہ بہن کے ساتھ پہلے منزلے پر تھا، میں نیچے دیکھنے گیا کہ کیا ہو رہا ہے لیکن اس بیچ ہجوم نے دکانوں میں آگ لگا دی، حالانکہ مقامی لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے'۔