اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دانش پر قتل کا الزام بے بنیاد' - دانش لونی کے پریم نگر محلے کا رہنے والا ہے

دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹبل رتن لال کے قتل میں جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے ایک غازی آباد کے لونی علاقے کا رہنے والا ہے۔

دانش پر قتل کا الزام بے بنیاد
دانش پر قتل کا الزام بے بنیاد

By

Published : Mar 12, 2020, 7:43 PM IST

لونی میں رہنے والے ملزم دانش کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اسے تشدد کے الزام میں گرفتار کرکے لے گئی ہے۔

دانش کے اہل خانہ دانش پر الزامات سے انکار کررہے ہیں۔

دانش لونی کے پریم نگر محلے کا رہنے والا ہے اور اس کی عمر 23 برس ہے، یہاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ باہر سے آکر لوگوں نے دہلی میں حالات خراب کیے ہیں جس میں دانش کا نام بھی سامنے آیا ہے اور دانش پر رتن لال کے قتل کا الزام بھی ہے۔

دانش کی بہن کا سسرال دہلی کے بھجن پورا علاقے میں ہے اور دانش کا دہلی آنا جانا کافی زیادہ رہتا تھا۔ دانش کی بہن نے بتایا کہ دانش اسی کے گھر آیا ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details