اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد میں 27 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہیں

پیر کے روزدہلی کے متعدد علاقوں میں ہوئے تشدد میں متعدد افراد کے مکانات تباہ ہوگئے ہیں، ابھی تک 27 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

دہلی تشدد میں 27 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہیں
دہلی تشدد میں 27 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہیں

By

Published : Feb 27, 2020, 10:18 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:36 PM IST

دہلی :پیر کے روز دارالحکومت دہلی کے متعدد علاقوں میں ہوئے خوفناک تشدد میں متعدد افراد کے مکانات تباہ ہوگئے ہیں ابھی تک 27 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ متعدد فراد زخمی ہیں اس واقعے میں کچھ نے اپنے بیٹے کو کھو دیا ،تو کچھ نے اپنے شوہر کو، کچھ نے اپنے بچوں کو کھو دیا۔

وہیں كراول نگر کے رہنے والے 26 برس کے راہل سولنکی اب اس دنیا میں نہیں رہے، پیر کو ہوئے تشدد میں انہیں گلے پر گولی لگی. جس سے ان کی جان چلی گئی۔

دہلی تشدد میں 27 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہیں۔ویڈیو

متوفی کے ماموں امیر سنگھ چوہان نے بتایا کہ راہل سولنکی کی شادی رواں برس اپریل ماہ میں طے ہوئی تھی۔ لیکن اس سے پہلے ہی ان کی ارتھی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

دہلی تشدد میں 27 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہیں

انہوں نے بتایا کہ پیر کہ شام راہل کچھ اشیاء لینے کے لیے گھر سے باہر نکلا تھا تبھی کچھ فاصلے پر سامنے سے آتی بھیڑ نے فائرنگ شروع کر دی، جس میں راہل کے گلے میں گولی لگ گئی. موقع سے راہل کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

دہلی تشدد میں 27 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہیں

راہل سولنکی کے بھائی کا کہنا تھا کہ تین دن ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں لاش نہیں دی گئی ہے۔گھر میں سب کا رو رو کر برا حال ہے یہاں تک کہ جب وزیر اعلی اروند کیجریوال کل ہسپتال کا دورہ کرنے کے لئے آئے تو اس دوران ہم نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہم سے بات نہیں کی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details