اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: نوجوان کے سر میں لوہے کی راڈ

شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں منگل کے روز جب ایک زخمی شخص گرو تیغ بہادر ہسپتال میں علاج کے لئے آیا تو ، اسے دیکھ کر سب حیران ہو گئے۔

دہلی تشدد: نوجوان کے سر میں لوہے کی راڈ
دہلی تشدد: نوجوان کے سر میں لوہے کی راڈ

By

Published : Feb 27, 2020, 10:15 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:35 PM IST

شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔جب اس درمیان ایک زخمی شخص گرو تیغ بہادر ہسپتال میں علاج کے لئے آیا تو ، اسے دیکھ کر سب حیران ہو گئے۔

کیوں کہ اس شخص کے سر کے بائیں طرف لوہے کی ڈرل ڈلی ہوئی تھی۔زخمی شخص کا نام ویوک چودھری ہے، جس کی عمر 19 سال ہے۔

ویوک منگل کے روز کسی کام کے لئے گھر سے باہر نکلا تھا تبھی کچھ لوگوں نے اس کے سر میں لوہے کی ڈرل ڈال دیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس کے بعد کچھ لوگوں نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا۔

وہیں محکمہ نیورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر پراگیان کی سربراہی میں کچھ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ویوک کا آپریشن کیا اور لوہے کی راڈ کو نکالا۔فی الحال ویو ابھی خطرے سے باہر ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details