جے این یو میں شام کے وقت چند نامعلوم نقاب پوش افراد نے گھس کر توڑ پھوڑ اور طلبا کے ساتھ مار پیٹ کی جس میں متعدد طلباء کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جے این یو میں ہنگامہ - JNU
قومی دارالحکومت دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں چند نقاب پوش افراد لاٹھیوں اور لوہے کی راڈ لیے یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل ہو گئے، اور وہاں موجود سابر گرلز ہاسٹل میں گھس کر طلبا پر حملہ کر دیا جس میں طلبا یونین کی صدر سمیت متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
جے این یو میں ہنگامہ
تفصیلات کے مطابق تقریبا 50 سے ستر غنڈے تھے جن کے ہاتھوں میں لاٹھی ڈنڈے اور لوہے راڈ تھے، ہاسٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس واقعے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن کو لے کر ہنگامہ ہوگیا جس میں تقریباً 15 طلبا زخمی ہوئے۔
Last Updated : Jan 6, 2020, 4:11 AM IST