دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے دہلی فسادات کے ایک ملزم کو دہلی پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان میں تحویلی پیرول پر شرکت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے ملزم یوگیش کو امتحان دینے کے لئے سات گھنٹے کی محافظ پیرول کے ذریعہ اجازت دی۔
سیشن جج کی جانب سے اجازت دئے جانے پر دہلی پولیس نے احتجاج نہیں کیا۔ دہلی پولیس کی بھرتی کے لئے آج یہ امتحان منعقد ہو رہا ہے۔ قبل ازیں دوران سماعت ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ ایس ایس راجورا نے کہا کہ ملزم کے لئے دوپہر تک امتحانی مرکز جا کر امتحان میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ملزم کو امتحان میں شرکت کرنے کی اجازت طلب کی۔ دہلی پولیس کی جانب سے ایڈووکیٹ ڈی کے بھاٹیا نے ملزم کی اس درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو امتحان میں شرکت کے لئے کسٹڈیل پیرول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔