اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: 167 مقدمات درج، 885 افراد حراست میں - سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والوں کے خلاف 13 مقدمے درج کیے گئے ہیی

قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں دہلی پولیس نے اب تک 167 مقدمات درج کیے ہیں۔ جبکہ 885 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والوں کے خلاف 13 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ پورے علاقے میں اب امن و امان قائم ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا
دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا

By

Published : Feb 29, 2020, 11:47 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:38 AM IST

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں واقع ہوئے تشدد کے بعد اب علاقے میں امن و امان ہے۔ آج پولیس کو تشدد سے متعلق کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوست نہ کریں۔

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا کے مطابق تشدد کے الزام میں اب تک مجموعی طور پر 167 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرائم برانچ اور اسپیشل سیل کی ٹیم ہتھیاروں کے بارے میں مسلسل مہم چلا رہی ہے اور اس علاقے میں متعدد افراد کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ اسلحہ ایکٹ کے تحت ایک علیحدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا

انہوں نے بتایا کہ اب تک پولیس نے 885 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ اب پورے خطے میں امن ہے۔ ہفتہ کو تشدد سے متعلق کوئی کال نہیں ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کی وجہ 13 مقدمات درج کیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا کے مطابق آج کے روز شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی ایک بڑی تعداد تعینات ہے۔

مندیپ سنگھ رندھاوا کے مطابق 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں میں قابل اعتراض چیزیں پھیلا رہے تھے۔ یہ مقدمات ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ پر قابل اعتراض معلومات پوسٹ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے جو بغیر تصدیق کے معلومات ڈال دیتے ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور اگر کوئی تشدد پھیلانے کی بات کرے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details