جنگ آزادی میں اردو بازار کا اہم کردار رہا ہے۔ اسی بازار کے آخر میں بنی اکبر آبادی مسجد سے انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتویٰ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلم نوجوانوں نے انگریزی حکومت کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔ البتہ بعد میں اس مسجد کو منہدم کر دیا گیا۔
دہلی کی جامع مسجد سے متصل ایسا ہی ایک بازار جو اردو بازار کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کسی زمانے میں اپنی منفرد شناخت اور شان و شوقت رکھتا تھا جہاں سے بھارت کے مشہور و معروف اخبارات کتابیں، رسائل اور میگزین شائع ہوا کرتے تھے۔