یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی اردو اکادمی کے ذریعے منعقد کیے جانے والا مشاعرہ سنہ 1982 سے تاحال تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہا تھا۔ تاہم رواں برس اس مشاعرے کے انعقاد پر خطرہ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔Republic Day Mushaira 2022دراصل دہلی اردو اکادمی کا سالانہ جشن جمہوریہ مشاعرہ سال 2022 شاید منعقد نہ ہو پائے اس کے پیچھے کورونا کے بڑھتے کیسز کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ ۔ Due to Corona Republic Day Mushaira 2022 not Organized
Republic Day Mushaira 2022: کیا یوم جمہوریہ پر منعقد ہونے والا مشاعرہ نہیں ہوگا - دہلی میں یوم جمہوریہ مشاعرہ 2022 نہیں منعقد
دارالحکومت دہلی میں اس باردہلی اردو ادکامی کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر شاید سالانہ مشاعرہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔ Republic Day Mushaira 2022دہلی اردو اکادمی کے وائس چیئرمین تاج محمد نے بتایا کہ اکادمی اور حکومت مشاعرہ منعقد کرنا چاہتی ہے لیکن کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ Due to Corona Republic Day Mushaira 2022 not Organized
کیا یوم جمہوریہ پر منعقد ہونے والا مشاعرہ نہیں ہوگا
اردو اکادمی کا جشن جمہوریہ مشاعرہ ایک روایتی مشاعرہ ہے جس کی اپنی تاریخ رہی ہے۔ گزشتہ 40 برسوں کے درمیان کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مشاعرہ منعقد نہ ہو، ہاں یہ ضرور ہوا ہے کہ مشاعرہ لال قلعے کے بجائے کہیں اور کردیا گیا ہو، مگر ایسا نہیں ہوا کہ مشاعرہ ملتوی کیا گیا ہو۔
TAGGED:
Republic Day Mushaira 2022