دہلی اردو اکادمی ریاستی حکومت کے زیر انتظام کام کرتی ہے، لیکن جب سے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی سرکار وجود میں آئی ہے اس وقت سے اردو اکادمی مسلسل اپنی کارکردگی میں بہتری کا مظاہرہ کررہی ہے۔
دہلی اردو اکادمی سےک نظر میں تقریباً تین برس سے دہلی اردو اکادمی کی وائس چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داری نبھا رہے پروفیسر شہپر رسول نے بتایا کہ ہمارا مقصد اردو کی تشہیر و ترویج کرنا ہے جس کے لیے ہم ان تمام باتوں پر غور و فکر کررہے ہیں جس سے اردو کا فائدہ ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دور اقتدار میں اردو اکادمی میں بہت کچھ تبدیل ہوا، جس میں جشن وراثت اردو میلہ قابلِ ذکر ہے۔
دہلی اردو اکادمی کے ذریعہ 152 سے زائد خواندگی مراکز چلائیں جارہے جس کے ذریعہ بڑی تعداد اردو سیکھ رہی ہے اس کے علاوہ اکادمی میں فن خطاطی، شارٹ ہینڈ، کمپیوٹر کورس جیسے دیگر کورسز بھی چلائے جارہے۔
زبان و ادب کا مجموعہ ہی در اصل تہذب ہے جس مقصد کے تحت اردو اکادمی کا قیام عمل میں آیا، تاکہ اردو ادب اور اردو تہذیب و ثقافت کا فروغ ممکن ہوسکے۔