اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی انلاک: پیر سے کھلیں گے جم اور بینکویٹ ہال - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

انلاک 5 (Delhi Unlock) کے تحت دہلی حکومت نے جم اور بینکویٹ ہالوں کے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ جم اور بینکویٹ ہال پیر سے 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ (Gym and Banquet Hall open) کھل سکیں گے۔ وہیں شادی کی تقریب زیادہ سے زیادہ 50 افراد کی موجودگی میں بینکویٹ ہال ، شادی ہال یا ہوٹل میں منعقد کی جاسکتی ہے۔ جانیں اور کون سی سرگرمیوں کی اجازت ہے اور کن چیزوں پر پابندی ہوگی۔

دہلی انلاک: پیر سے کھلیں گے جم اور بینکویٹ ہال
دہلی انلاک: پیر سے کھلیں گے جم اور بینکویٹ ہال

By

Published : Jun 27, 2021, 9:11 AM IST

دہلی میں کورونا کیسز (Delhi Corona ) میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے، روزانہ کورونا کیسز کی تعداد اب 85 ​​ہوچکی ہے۔

وہیں پہلی بار انفیکشن کی شرح 0.12 فیصد پر آگئی ہے۔ کورونا کے پیش نظر حالات میں بہتری کے پیش نظر ، دہلی حکومت انلاک کرنے کے عمل کے تحت لاک ڈاؤن میں مستقل طور پر نرمی دے رہی ہے۔ اس ہفتے حکومت نے جم اور بینکویٹ ہال کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

کورونا قوانین کی سختی سے پابندی لازمی ہے

دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ پیر سے، جم اور یوگا کے ادارے 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرسکیں گے۔ وہیں شادی کی تقریب زیادہ سے زیادہ 50 افراد کی موجودگی میں بینکویٹ ہال ، شادی ہال یا ہوٹل میں منعقد کی جاسکتی ہے۔ تاہم ان دونوں جگہوں پر کورونا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی حکومت نے عدالت میں یا گھر میں 20 افراد کی موجودگی میں شادی کی اجازت دی تھی۔ یہ قوائد برقرار رہیں گے۔ آخری رسومات میں ، اب بھی 20 سے زیادہ افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ہر زون میں ایک ہفتہ وار مارکیٹ کی اجازت

غور طلب ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ٹرائل کے بنیاد پر بازاروں اور مالز کھولنے کی آخری تاریخ کو ایک ہفتے کے لئے ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک تمام بازار ، مارکیٹ کمپلیکس اور مال کھلے رہیں گے۔ گذشتہ ہفتے کی طرح ہفتہ وار بازاروں کو بھی ہر ایم سی ڈی زون کے حساب سے بازار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عوامی پارک اور گارڈن کھلے رہیں گے

تاہم اس حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام بار ، ریستوراں مالکان اور تمام دکانداروں کو ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ پہلے کی طرح پبلک پارکس، گارڈن، گولف کلب اور آؤٹ ڈور یوگا سرگرمیوں کی بھی بھی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی دفاتر کے بارے میں پہلے سے جاری کردہ قواعد موثر ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں صرف گروپ اے افسران سو فیصد آسکیں گے۔

بس میٹرو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی

سرکاری دفاتر میں گروپ-اے سے نیچے کے افسران و ملازمین کی صرف 50 فیصد حاضری کی اجازت ہے۔ اسی کے ساتھ نجی دفاتر بھی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے۔ دہلی میٹرو اور بسوں کا آپریشن بھی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ پہلے کی طرح جاری رہے گا۔صرف دو مسافروں کو آٹو رکشہ ٹیکسی اور فٹ فٹ سیوا میں جانے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ پانچ افراد میکس کیب میں اور 11 افراد آر ٹی وی میں سفر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: بار اور پارکس کھولنے کی اجازت

مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کی اجازت نہیں ہے

تمام مذہبی مقامات کھلے رہیں گے، لیکن عقیدت مندوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام اسکول ، کالج اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ڈی ڈی ایم اے حکم میں کہا گیا ہے کہ آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کی اجازت ہوگی اور فی الحال اسی کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ سماجی سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر بھی اب مکمل طور پر پابندی رہےگی۔

یہ حکم 5 جولائی تک نافذ رہے گا

سوئمنگ پول ، اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس بھی بند رہیں گے۔ تاہم ان کا استعمال قومی یا بین الاقوامی کھیلوں سے متعلق تنظیم یا تربیت کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ سنیما ہال، ملٹی پلیکس، تفریحی پارکس، واٹر پارکس، آڈیٹوریم ، اسمبلی کو بھی کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ حکم پیر 28 جون سے نافذ ہوگا اور 5 جولائی کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details