اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھولنے کی اجازت - دہلی میں کورونا

ان لاک -6 کے تحت دہلی حکومت نے پیر یعنی آج سے اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اسٹیڈیم میں عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ وہیں تھیٹر اور ملٹی پلیکس کو لاک ڈاؤن سے راحت نہیں ملی ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے دہلی حکومت نے 50 فیصد گنجائش کے ساتھ جم خانہ کھولنے کا حکم دیا تھا۔

دہلی: اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھولنے کی اجازت
دہلی: اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھولنے کی اجازت

By

Published : Jul 5, 2021, 2:18 PM IST

دہلی میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.2 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت ان لاک -6 کے تحت لاک ڈاؤن میں مستقل طور پر نرمی دے رہی ہے۔ اس ہفتے حکومت نے اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

دہلی: اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھولنے کی اجازت

کورونا گائیڈ لائن کی سختی سے پابندی لازمی

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ پیر سے اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھل سکیں گے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جاسکتی ہیں لیکن ابھی عوام کو اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اس سے متعلق حکم میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس میں کورونا قوانین کی سختی سے پابندی لازمی ہوگا، ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

بار ریستوراں رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

بتادیں کہ گزشتہ ہفتے دہلی حکومت نے 50 فیصد گنجائش کے ساتھ جم خانہ کھولنے کا حکم دیا تھا۔ اسی دوران تقریب، شادی ہال یا ہوٹل میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کی موجودگی میں شادی کی تقریب کو منظوری دی گئی۔ وہیں اب بھی 20 سے زیادہ افراد جنازے میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ ریستوراں اور بار 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ہر زون میں ہفتہ وار مارکیٹ کی اجازت

غور طلب ہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے ٹرائل کی بنیاد پر بازاروں اور مالز کو کھولے جانے کی آخری تاریخ کو ایک ہفتے کے لئے ایک بار پھر بڑھایا گیا ہے۔ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک تمام بازار، مارکیٹ کمپلیکس اور مال کھلے رہیں گے۔ گذشتہ ہفتے کی طرح ہفتہ وار مارکیٹوں کو ایم سی ڈی زون کے حساب سے کھلنے کی اجازت دی گئی ہے۔


پبلک پارک اور گارڈن کھلے رہیں گے

تاہم اس حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام بار، ریسٹورنٹ مالکان اور تمام دکانداروں کو ماسک اور معاشرتی دوری کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ پہلے کی طرح پبلک پارکس، باغات، گولف کلب اور آؤٹ ڈور یوگا سرگرمیوں کی بھی بھی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی دفاتر کے بارے میں پہلے سے جاری کردہ قواعد نافذ ہوں گے۔ صرف گروپ - اے کے افسران سرکاری دفاتر میں ڈیلی آ سکیں گے۔

دہلی: اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھولنے کی اجازت


مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کو جانے کی اجازت نہیں

تمام مذہبی مقامات کھلے رہیں گے لیکن عقیدت مندوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ڈی ڈی ایم اے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ آن لائن اور ڈسٹنس لرننگ سیکھنے کی اجازت ہوگی اور فی الحال اس میڈیم کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ سماجی، سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

یہ حکم 12 جولائی تک نافذ رہے گا

سوئمنگ پول اب بھی بند رہیں گے۔ تاہم ان کا استعمال قومی یا بین الاقوامی کھیلوں سے متعلق تنظیم یا تربیت کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ سنیما ہال، ملٹی پلیکس، تفریحی پارکس، واٹر پارکس، آڈیٹوریم اور اسپاس میں بھی کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ حکم پیر 5 جولائی کی صبح 5 بجے سے 12 جولائی کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details