دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2020-21 میں داخلے کے لیے کٹ آف دیر شام تک آسکتا ہے۔ وہیں دہلی یونیورسٹی سے وابستہ کالج آف ووکیشنل اسٹڈیز (سی وی ایس) کے ذریعہ پہلا کٹ آف کالج ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی: کالج آف ووکیشنل اسٹڈیز نے کٹ آف لسٹ جاری کی - دہلی یونیورسٹی میں داخلہ
ملک بھر کے ان تمام طلبا کے لیے ایک بڑی خبر ہے جو دہلی یونیورسٹی میں داخلے کے منتظر ہیں۔ ڈی یو کے کالج آف ووکیشنل اسٹڈیز نے انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے میرٹ کی فہرست جاری کر دی ہے۔
جس کے مطابق بی کام آنرس، بی اے اکنامکس آنرس، بی اے انگلش آنرس میں عام قسم کے طلباء کے لیے کٹ آف 96.5 فیصد گئی ہے۔ جبکہ ان کورسز میں ای ڈبلیو ایس کیٹیگری کے طلبا کی کٹ آف 96.25 فیصد ہے۔ وہیں کالج آف ووکیشنل اسٹڈیز میں سب سے کم کٹ آف بی اے آنرس ہندی کی ہے جو 79.5 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ اس برس دہلی یونیورسٹی میں داخلے کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ داخلہ کا عمل 12 اکتوبر سے شروع ہوگا، دلچسپی رکھنے والے طلبہ 14 اکتوبر شام 5 بجے تک داخلہ لے سکتے ہیں، وہیں طلبہ 16 اکتوبر تک فیس جمع کراسکیں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ دیر شام تک دہلی یونیورسٹی کے تمام کالجوں کی کٹ آف آجائے گی۔