مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن شمال مشرقی دہلی میں تشدد سے زخمی ہونے والے لوگوں کی حالت جاننے کے لئے جی ٹی بی اسپتال پہنچے۔ اس دوران ، دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور شمال مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری بھی موجود رہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن زخمیوں سے ملنے ہسپتال پہنچے مزید پڑھیں:دہلی تشدد: ہلاک شدگان کی تعداد 13ہوگئی
گزشتہ رات بی جے پی رہنما ڈاکٹر ہرش وردھن زخمیوں سے ملنے اور ان کے حال چال پوچھنے ہسپتال پہنچے۔
واضح رہے کہ جی ٹی بی ہسپتال میں اب تک ڈیڑھ سو سے زیادہ زخمیوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ اس میں درجنوں افراد زخمی ہیں۔ بہت سے لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔