اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میٹروز میں سکیورٹی سخت

یوم جمہوریہ تقاریب کے پیش نظر دارلحکومت دہلی میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئےہیں۔

By

Published : Jan 24, 2020, 12:53 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:35 AM IST

Delhi turns into fortress in view of Republic Day
دہلی میٹروز میں سیکوریٹی سخت کردی گئی

یوم جمہوریہ 26 جنوری کو منعقد ہونے والی تقاریب کے پیش نظر دارلحکومت دہلی میں سیکوریٹی انتظامات کو بڑھادیا گیا ہے۔

دہلی میٹروز میں سیکوریٹی سخت کردی گئی

دہلی میٹرو ٹرین جس میں لاکھوں مسافرین روزانہ سفر کرتے ہیں، یہاں کے داخلہ اور خروج پر سیکوریٹی فورسز تعینات ہیں، سی سی ٹیوی کو نصب کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس وکرم پوروال نے کہا کہ دہلی میٹرو اسٹیشنز پر سیکوریٹی کو تعینات کردیا گیا ہے اور ،راونڈ دا کلاک، نگرانی کی جارہی ہے۔
سیکوریٹی میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے۔ سیکوریٹی امور کے پیش نظر چار میٹرو اسٹیشنز کو یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر بند رکھا جائے گا۔
دہلی پولیس اور سی آئی ایس ایف مشترکہ سیکوریٹی فرائض کو انجام دے رہے ہیں، پلاٹ فارمز اور ٹرینز کے اندر بھی بڑے پیمانے پر چیکنگ کی جارہی ہے۔
دہلی کے سبھی اہم بازاروں، میٹرو اسٹیشنز، ہوائی اڈوں، بس اڈوں، تاریخی اور مذہبی مقامات سمیت بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ کئی اہم مقامات کی حفاظت فوج نے اپنے ذمہ لے لی ہے۔ دارلحکومت سے متصل دوسری ریاستوں کی سرحدوں سمیت دیگر اہم مقامات پر چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 5:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details