دارالحکومت دہلی میں کھڑی بسوں کے لئے ملٹی اسٹوری پارکنگ بنانے کا منصوبہ جاری ہے۔ بیرونی ممالک کی طرح یہاں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں کم جگہ پر زیادہ بسیں کھڑی کرکے پارکنگ کے مسئلے پر قابو پالیا جائے گا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ خود یہ پورا منصوبہ لے کر آئے ہیں، جس کے لئے محکمہ 7 دن میں ایک مکمل تجویز پیش کرے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بسوں کے لئے ملٹی اسٹوری پارکنگ بنائی گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اسکیم میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی مدد لی جائے گی۔ اس کے لئے میٹنگ بھی ہوچکی ہیں۔ اس کے لئے، اوکھلا ، ہری نگر، حسن پور اور وسنت وہار ڈپو سمیت کچھ مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔