اردو

urdu

دہلی حج کمیٹی کی قرعہ اندازی کا دور مکمل

By

Published : Jan 8, 2020, 8:03 PM IST

رواں برس 2129 عازمین دہلی سٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حج بیت اللہ کے فرائض انجام دیں گے، جس میں 24 خواتین بغیر محرم کے حج کی ادائیگی کریں گی۔

دہلی حج کمیٹی کی قرعہ اندازی کا دور مکمل
دہلی حج کمیٹی کی قرعہ اندازی کا دور مکمل

سنہ 2020 میں مقدس فریضہ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے آن لائن قرعہ اندازی کے سلسلے کا آغاز آج ریاست دہلی کے درخواست گزار عازمین کی قرعہ اندازی سے عمل میں آیا۔

دہلی حج کمیٹی کی قرعہ اندازی کا دور مکمل

اس میں حج سنہ 2020 میں فریضہ حج کی سرفرازی کے لیے 2129 خوش نصیب درخواست گزار عازمین کے نام منتخب کیے گئے جبکہ 3174 درخواست دہندگان کے نام ویٹنگ فہرست میں شامل کیے گئے۔

رواں برس 2129 عازمین دہلی سٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حج بیت اللہ کے فرائض انجام دیں گے، جس میں 24 خواتین بغیر محرم کے حج کی ادائیگی کریں گی۔

یہ اطلاع دہلی سٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے ذریعہ ملی، انہوں نے بتایا کہ صوبہ دہلی میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی وجہ سے قرعہ اندازی کے لیے گزشتہ برسوں کی طرح کسی رسمی تقریب کے انعقاد کے بجائے دفتری سطح پر حج کمیٹی کے ممبران کی موجودگی میں ایک غیر رسمی تقریب کے ذریعے حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری آن لائن قرعہ اندازی کی فہرست نکالی گئیں اور دفتر کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کردی گئی۔

اس میں حج سنہ 2020 میں فریضہ حج کی سرفرازی کے لیے 2129 خوش نصیب درخواست گزار عازمین کے نام منتخب کیے گئے جبکہ 3174 درخواست دہندگان کے نام ویٹنگ فہرست میں شامل کیے گئے۔

عارفی نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں منتخب افراد اور ویٹنگ فہرست میں شامل لوگوں کی تفصیلی اطلاع ان کے رجسٹر موبائل نمبر پر دی جارہی ہے۔

بعد ازاں حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر کور چیک کے تحت اور صرف رجسٹرڈ موبائل پر بینک ریفرنس نمبر اور بطور پیشگی پہلی قسط کی رقم کی ادائیگی کی اطلاع بھی فراہم کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details