دہلی: سفر حج 2023 کے لیے پروازوں کا سلسلہ 21 مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں خوب چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس دوران حج کمیٹی میں عازمین کی ٹریننگ شروع کی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں سے عازمین کی ٹریننگ سے متعلق بات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ رواں برس عازمین کو ایک مخصوص انداز میں تربیت دی جا رہی ہے، رواں برس عازمین کو حج سے متعلق معلومات تو فراہم کی ہی جا رہی ہیں، ساتھ ہی ساتھ انہیں ورزش بھی کرائی جا رہی ہے، تاکہ سعودی عرب میں عازمین کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے حالانکہ عازمین کو ورزش کرانے سے متعلق لوگوں کا الزام تھا کہ انہیں یوگا کے بجائے نماز کی تربیت دینی چاہیے، کوثر جہاں کا کہنا تھا کہ عازمین کو یوگا نہیں بلکہ وزرش کی تربیت دی جا رہی ہے جو انہیں حج کے دوران کام آئے گی۔ اس ورزش کو عازمین کے تربیت میں شامل کیے جانے سے متعلق بتایا کہ ہمیں ایسی بہت سی شکایات ملی ہیں کہ عازمین کو حج کے دوران کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے گرمی میں پیدل چلنا محنت مشقت کرنا عازمین کو تھکا دیتا ہے، اس لیے ان کے لیے یہ تمام ورزشیں سیکھنا ضروری ہے تاکہ وہ اس پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔