کورونا کے اس وبائی دور میں جہاں لوگوں کی زندگیاں رک چکی ہیں۔ اس وبا کا مقابلہ کرنا اور جیت حاصل کرنا اپنے آپ میں ایک چیلنج بن چکا ہے۔ان ناہموار حالات میں، انڈو گلوبل سوشل سروس سوسائٹی (IGSSS) غیر سرکاری تنظیم جو گذشتہ 60 سالوں سے ملک کی مختلف ریاستوں میں سماجی شعبے میں کام کر رہی ہے، اس کورونا دور میں لوگوں کو ضروری خدمات فراہم کررہی ہے تاکہ عوام کو راحت مل سکے ۔
منگل کے روز مذکورہ تنظیم نےدہلی کے اوکھلا میں ٹرانسجنڈروں کے درمیان راشن تقسیم کیے۔اس کے علاؤہ دوسرے مقامات پر بھی غریبوں اور حاجت مندوں کو راشن و طبی امداد فراہم کی۔