اردو

urdu

By

Published : Sep 24, 2019, 11:02 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:31 PM IST

ETV Bharat / state

سکھ وفد کی امت شاہ سے ملاقات

سکھ وفد نے 1984 سکھوں کے قتل عام کے گواہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔

سکھ وفد کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات

دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیف منجندر سنگھ سرسا کی سربراہی میں سکھ وفد نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔

سکھ وفد کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات

وفد نے وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ وہ مختیار سنگھ اور سنجے سوری کی حفاظت کو یقینی بنائے جو 1984 میں گرودوارہ رکاب گنج صاحب میں دو سکھوں کے قتل کے معاملے میں اہم گواہ ہیں۔ پیر کو مختیار سنگھ سکھ قتل عام سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے۔


یہ معاملہ ایف آئی آر نمبر 601/84 سے متعلق ہے۔ حال ہی میں ایس آئی ٹی نے سات مقدمات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ معاملہ اس لئے اہم ہے کیونکہ اس کا تعلق مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ سے ہے۔


اہم چشم دید گواہ مختیار سنگھ اور سنجے سوری کے سابقہ بیانات کے مطابق، کمل ناتھ گرودوارہ ریگن صاحب کے پاس موجود تھے اور مبینہ طور پر ہجوم کو قابو کر رہے تھے۔ اس کیس سے متعلق مجرموں کا پتہ اور کمل ناتھ کی سرکاری رہائش گاہ کا پتہ ایک ہی جیسا تھا۔ ثبوت کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس بند کر دیا گیا تھا لیکن اب اسے دوبارہ تفتیش کے لئے کھول دیا گیا ہے اور 2 گواہان اپنے بیانات کے لئے تیار ہیں۔


اس کیس کے دوبارہ کھولے جانے کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کو آنے والے دنوں میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 7:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details