اردو

urdu

ETV Bharat / state

سینیئر کانگریس رہنما تاجدار بابر کا انتقال - گریٹڈ دہلی میونسپل کارپوریش

کانگریس کی سینیئر رہنما تاجدار بابر انتقال کرگئیں، وہ کئی دنوں سے علیل تھیں۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 85 برس تھی۔

سینیئر کانگریس رہنما تاجدار بابر
سینیئر کانگریس رہنما تاجدار بابر

By

Published : Oct 2, 2021, 2:40 PM IST

سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے دور میں دہلی پردیش کانگریس کی صدر رہیں تاجدار بابر مالویہ نگر کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

تاجدار بابر کے بیٹے فرہاد سوری نے بتایا کہ صبح تقریباً چار بجے ان کا انتقال ہوا وہ گزشتہ 20 دنوں سے دہلی کے مالویہ نگر کے نیپچون ہسپتال(Neptune Hospital) میں زیر علاج تھیں۔

سینیئر کانگریس رہنما تاجدار بابر

فرہاد سوری 2006 میں انٹیگریٹڈ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر رہے ہیں اور تقریباً پانچ سال تک جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔ اس کے علاوہ تاجدار بابر جو کہ کانگریس کے سینئر رہنماؤں میں سے تھیں اور اکثر کانگریس کی کئی اہم میٹنگوں میں نظر آتی تھیں، وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر تھیں۔

سینیئر کانگریس رہنما تاجدار بابر

وہ نئی دہلی میونسپل کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر بھی طویل عرصے تک فائز رہیں۔ اس کے علاوہ وہ منٹو روڈ اسمبلی حلقہ سے دو بار اور جنگ پورہ اسمبلی حلقہ سے ایک بار ایم ایل اے رہیں۔

تاجدار بابر اصل میں کشمیر سے تھیں اور اس دوران قانون ساز اسمبلی میں پہلی کشمیری خاتون سیاستداں تھیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک سماجی کارکن کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں۔ 1950 میں شادی کے بعد دہلی آنے کے بعد انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details