دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں ایک برس قبل جس طرح سے فرقہ وارانہ فسادات ہوئے وہ لوگوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں۔ ایسے کچھ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو ان فسادات کے دوران کھو دیا۔
اس دوران ان سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی، جس میں اپنا درد بیان کرتے ہوئے مرحوم جمال الدین کی اہلیہ نے کہا کہ، 'کیا ہم انسان نہیں ہیں ؟ یا اگر ہم مسلمان ہیں تو کیا ہم نے پاکستان میں جنم لیا ہے جو ہمارے ساتھ ملک کی دار الحکومت دہلی میں ایسا سلوک کیا گیا۔'
شیو وہار میں رہنے والے جمال الدین کی موت 27 فروری کی شام فسادیوں کے ذریعے کی گئی، اب ان کی بیوی اور 4 بچے ہیں جو بے سہارا ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے جمال الدین کی بیوی رو پڑی ان کا کہنا تھا کہ، 'سرکار نے جو معاوضہ دیا ہے وہ ان کے شوہر کی کمی پوری نہیں کر سکتا۔'