اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی فسادات:قبرستان میں اچانک 'جنازے' بڑھ گئے - نیو مصطفی آباد میں ایک قبرستان

شمال مشرقی دہلی کے نیو مصطفی آباد میں ایک ہی قبرستان ہے، جو گھنی آبادی کے بیچ میں واقع ہے، یہاں ہفتہ میں عام طور پر ایک یا دو جنازے تدفین کے لئے لائے جاتے ہیں، لیکن دہلی فسادات نے اس قبرستان کے گور کنوں کی مصروفیات بڑھادی ہیں۔

دہلی فسادات:قبرستان میں اچانک 'جنازے' بڑھ گئے
دہلی فسادات:قبرستان میں اچانک 'جنازے' بڑھ گئے

By

Published : Mar 4, 2020, 7:39 AM IST

دارالحکومت دہلی کے نیو مصطفی آباد میں ایک ہی قبرستان ہے، جو گھنی آبادی کے بیچ میں واقع ہے، یہاں ہفتہ میں عام طور پر ایک یا دو جنازے تدفین کے لئے لائے جاتے ہیں، لیکن دہلی فسادات نے اس قبرستان کے گور کنوں کی مصروفیات بڑھادی ہیں۔

دہلی فسادات:قبرستان میں اچانک 'جنازے' بڑھ گئے

صرف ایک دن میں یہاں ایک ساتھ 7 قبریں بنائی گئیں ہیں۔گورکن شاکر کے لئے دیر شام تک قبریں کھودنا عام بات نہیں، منگل کے روز وہ صبح سے قبر کھودنے اور اسے گیلی مٹی سے لیپنے میں مصروف تھا، اس نے ایک ہی دن میں 7 قبریں کھود ڈالیں کیونکہ فسادات میں مارے جانے والے افراد کے جنازے آنے کا سلسلہ جاری تھا۔

سب سے آخری جنازہ 17 سالہ عاقب کا آیا، جو فسادات میں زخمی ہوا اور کوما میں چلاگیا، جی ٹی بی ہسپتال میں سر کے 3 آپریشن کے بعد بھی اس کی موت ہوگئی۔

مغرب کے بعد اس کا جنازہ مصطفی آباد قبرستان میں لایا گیا اور دفنا دیا گیا۔

قبر کے اندر گھسے شاکر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایسا اس کی زندگی میں بہت کم ہوتا ہے، جب اسے مسلسل اتنے سارے قبر ایک ساتھ کھودنے پڑے ہوں۔

مصطفی آباد قبرستان کا احاطہ بہت بڑا نہیں، قبرستان کے کئی دروازے ہیں اور اس کے درمیان سے ایک پتلی سے راہ داری بنائی گئی ہے، جہاں راہ داری ختم ہوتی ہے، وہاں تازہ قبروں کی کھدائی ہوتی ہے، خاص طور پر فسادات میں مارے جانے والوں جنازوں کے لئے ایک احاطہ مخصوص کیا گیا ہے۔

اس احاطے میں ساری قبریں تازہ ہیں، وہاں کے ذمہ داروں کے مطابق اب تک اس احاطہ 11 جنازوں کو دفن کیا گیا ہے، جو فسادات میں مارے گئے۔

قبرستان کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ صرف مصطفی آباد میں اتنے جنازوں کا آنا ہمارے لئے بہت ہی افسوسناک ہے، کیوں کہ مصطفی آباد سے متصل دیگر علاقے فسادات سے متاثر ہوئے، جن کے اپنے قبرستان ہیں۔ وہاں بھی جنازے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details