اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی فسادات: شاہ رخ پٹھان نے ضمانت کی درخواست دی - دہلی کی خبریں

شاہ رخ پٹھان پر ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیہ کو پستول دکھانے اور روہت شکلا نامی شخص کو تشدد کے دوران قتل کرنے کی کوشش کرنے کے دو مقدمات درج ہیں۔ فی الحال شاہ رخ پٹھان تہاڑ جیل میں بند ہے۔

دہلی فسادات: شاہ رخ پٹھان نے ضمانت کی درخواست دی
دہلی فسادات: شاہ رخ پٹھان نے ضمانت کی درخواست دی

By

Published : Jul 24, 2021, 6:48 PM IST

Updated : Jul 24, 2021, 7:25 PM IST

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران شاہ رخ پٹھان نے دہلی پولیس کے ایک غیر مسلح ہیڈ کانسٹیبل کو پستول دکھانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ رخ نے اس کے خلاف درج کیسز کو فریب بتایا، اورعدالت سے ضمانت طلب کی۔

شاہ رخ پٹھان پر ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیہ کو پستول دکھانے اور روہت شکلا نامی شخص کو تشدد کے دوران قتل کرنے کی کوشش کرنے کے دو مقدمات درج ہیں۔ فی الحال شاہ رخ پٹھان تہاڑ جیل میں بند ہے۔

ایڈووکیٹ خالد اختر کے ذریعہ دائر اپنی ضمانت کی درخواست میں ، پٹھان نے کہا کہ تفتیش کا سارا عمل ایک "فریب" ہے کیونکہ پولیس افسران نے خود ہی ، ثبوتوں اور گواہوں سمیت تمام کہانی اپنے آپ تیار کی ہے۔

اختر نے کہا کہ ان کا مقصد پٹھان کو فسادات کا 'پوسٹر بوائے' ظاہر کرنے اور مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے تاکہ انھیں غیر آئینی قانون کے خلاف آواز اٹھانے سے روکا جاسکے۔

عدالت میں دائر درخواست میں، پٹھان نے کہا کہ پولیس نے دوسرے مقدمات میں بھی اس کے خلاف اسی طرح کے ثبوت ، گواہ اور الزامات کا استعمال کیا ہے۔ حالانکہ جرائم کا مقام مختلف ہے۔

اختر نے کہا ، "شاہین باغ پر مبینہ حملہ آور کپل گجر اور شاہ رخ کے الزامات کا موازنہ کریں۔ گوجر کو فوراً ہی ضمانت ہو گئی جبکہ شاہ رخ کو ایک برس سے زیادہ کا وقفہ گزر گیا۔ عدلیہ سوتیلی ماں کی طرح سلوک نہیں کر سکتی۔"

قابل ذکر ہے کہ فروری 2020 میں، دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حامیوں اور مخالفین کے مابین شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے، جس میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Jul 24, 2021, 7:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details