دہلی فسادات کے ایک معاملے میں کرکرڈوما کورٹ Karkardooma Court On Delhi Riots نے کیس سے متعلق مکمل مواد فراہم نہ کرنے اور سماعت میں تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
Karkardooma Court On Delhi Riots: دہلی فسادات کے ایک معاملے میں عدالت نے پولیس کی سرزنش کی - دہلی فسادات کا معاملہ
دہلی فسادات کے ایک معاملے میں کڑکرڈوما کورٹ Karkardooma Court On Delhi Riots نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے دو ملزمان کو عدالتی حراست میں نہ پیش کرنے پر بھی جواب طلب کیا۔
دہلی فسادات کے ایک معاملے میں عدالت نے پولیس کو پھٹکار لگائی
چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ارون کمار گرگ کی عدالت نے کہاکہ ریکارڈ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے افسران اور سرکاری وکیل کے نہ آنے کے لاپرواہ رویہ کی وجہ سے یہ معاملہ 22 جون سے سیشن کورٹ میں نہیں بھیجا جا سکا ہے۔