اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی فساد: متاثرہ علاقے میں مکانات کی تعمیر شروع - مولانا محمود مدنی کی قیادت تعمیری کام شروع

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کی قیادت میں مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقے مکانات کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کی قیادت میں مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقے مکانات کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کی قیادت میں مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقے مکانات کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا

By

Published : Mar 14, 2020, 9:44 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قیادت میں مشرقی دہلی کے فساد زدگان کے لیے آج سے باضابطہ مکانات کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔

اس موقع پر شیو وہار کالونی میں مفتی سید محمد عفان منصور پوری (مدعو خصوصی مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند و صدر المدرسین جامع مسجد امروہہ)نے خصوصی دعاء کرائی۔

شیو وہار شمشان گھاٹ کے پاس کے ایک فساد متاثرہ مکان کے باہر جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان اور مقامی ذمہ دار حضرات جمع ہوئے اور اس گھر میں تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوا۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ان کے دو یتیم بچوں سے ملاقات کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاءکی، تاہم یتیم بچوں کے ہاتھ میں جمعیۃ کی طرف سے نقد رقم دی گئی

مفتی محمد عفان منصور پوری نے اپنے خطاب میں امن وامان کے قیام اور باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی پر زور دیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کا بھی خطاب ہوا۔

جمعیۃ کے نمائندگان نے اندراوہار میں واقع شہید محمد مرسلین کے گھر جاکر لواحقین سے ملاقات کی جس کی لاش کل گزشتہ جی ٹی بی ہسپتال سے بازیاب ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مرسلین 25 فروری کو مراد نگر سے دہلی آرہا تھا، لیکن وہ گھر نہیں پہنچ سکا، ان کے بھائی حفیظ الدین نے جی ٹی بی ہسپتال وغیرہ میں کئی بار جاکر اس کی باقیات کو تلاش کیا، لیکن وہ ندارد تھا۔

اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی اور ایڈوکیٹ محمد نوراللہ نے دہلی ہائی کورٹ میں 12 مارچ کو عرضی داخل کی تھی، لیکن اگلے دن ہی تھانے سے کال آگئی کہ اہل خانہ ایک لاش کی شناخت کرلیں، جس کے بعد جی ٹی بی ہسپتال میں ہی اس کی لاش ملی۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ان کے دو یتیم بچوں سے ملاقات کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاءکی، تاہم یتیم بچوں کے ہاتھ میں جمعیۃ کی طرف سے نقد رقم دی گئی۔

اس موقع پر شیو وہار کالونی میں مفتی سید محمد عفان منصور پوری (مدعو خصوصی مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند و صدر المدرسین جامع مسجد امروہہ)نے خصوصی دعاء کرائی

نیز جمعیۃ علماء ہند نے اعلان کیا کہ ان کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن مددکی جائے گی، اسی طرح کل جمعہ کو جمعیۃ کی نگرانی دو ہفتہ گزرنے کے بعد طیبہ مسجد کراول نگر میں پہلی بار جمعہ کا اہتمام ہوا، جس کی وجہ سے آس پاس کے مسلمانوں میں بے حد اعتماد پیدا ہوا، وہاں نماز جمعہ سے قبل مولانا مفتی اسجد قاسمی صدر جمعیۃ علماء احمد آباد نے خصوصی خطاب کیا۔

جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوان میں انسانی خدمت میں مصرو ف ہیں، ان کے نگراں ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی، مولانا رفاقت، مولانا واصف، وعظ امن اپنی ٹیم کے ساتھ سرگرم ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مفتی محمد عفان منصورپوری، مولانا دائود امینی، مولانا قاری عبدالسمیع، مولانا جمال قاسمی، مولانا عرفان قاسمی، مولانا ضیاء ا للہ قاسمی، مولانا غیور قاسمی اور مولانا عظیم اللہ صدیقی شریک ہوئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details