اس چارج شیٹ میں 5 افراد، عشرت جہاں، خالد سیفی، طاہر حسین، شفاءالرحمان اور میرن حیدر کے بینک کھاتے اور نقد رقم کے ذریعے کل 1،61،33،703 روپے ملے تھے، جس سے مظاہرے کے انتظامات کے اخراجات پورے کیے گئے۔
دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی فسادات کے متعلق عدالت میں چارج شیٹ میں کہا کہ سی اے اے کے خلاف مظاہرے کا ںظم کرنے اور فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کو انجام دینے کے لیے پانچ افراد کو 1.61 کروڑ روپے ملے تھے۔
پولیس نے چارج شیٹ میں کہا کہ کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں، کارکن خالد سیفی، عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین، جامعہ ملیہ اسلامیہ ایلومنی ایسوسی ایشن کے صدر شفاء الرحمن اور جامعہ کے طالب علم میرن حیدر کو سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے اور دہلی فسادات میں سازش رچنے کے لیے 1.61 کروڑ روپے ملے تھے۔
پولیس نے فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے معاملے میں 15 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 1.61 کروڑ روپے میں سے 1،48،01186 روپے نقد نکالے گئے اور مظاہرہ کے انتظامات پر اخراجات کے لیے خرچ کیے گئے۔