اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمر خالد ایک اور کیس میں گرفتار - تین دن کی تحویل

قومی دار الحکومت دہلی میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کو دہلی کی کرائم برانچ کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Delhi riots case: Former JNU student Umar Khalid arrested
سابق جے این یو طالب علم عمر خالد گرفتار

By

Published : Oct 1, 2020, 5:48 PM IST

Updated : Oct 1, 2020, 7:59 PM IST

جے این یو کے سابق طالب علم اور یو اے پی اے کے ملزم عمر خالد کو جمعرات یعنی یکم اکتوبر کو کرائم برانچ میں رجسٹرڈ ایف آئی آر نمبر 101 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے تین دن کی پولیس تحویل میں بھی بھیج دیا گیا ہے۔

یہ دوسری ایف آئی آر ہے جس کے تحت عمر خالد کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 25 فروری 2020 کو درج کی جانے والی اس ایف آئی آر میں شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص کے علاقے میں ہونے والے تشدد کی تحقیقات کی گئی جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

ان کے خلاف درج پہلی ایف آئی آر میں فسادات اور مجرمانہ سازش کے دیگر الزامات کے ساتھ ہی انسداد دہشت گردی قانون، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2020, 7:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details