اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Riots Case: دہلی فسادات کے ملزم شفا الرحمان کی ضمانتی عرضی خارج

دہلی فسادات کے ملزم شفاء الرحمان کی ضمانتی عرضی پر آج دہلی کے کڑکڑڈوما عدالت میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران شفا الرحمان کے وکیل ابھیشیک سنگھ نے عدالت میں کئی دلیلیں پیش کی، تاہم بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا Delhi riots accused Shifa-ur-Rehman bail plea rejected ۔

دہلی فسادات کے ملزم شفا الرحمان کی ضمانتی عرضی خارج
دہلی فسادات کے ملزم شفا الرحمان کی ضمانتی عرضی خارج

By

Published : Apr 7, 2022, 6:33 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے دہلی تشدد معاملے میں سازش کے ملزم جامعہ ملیہ کے ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر شفاء الرحمان کی درخواست ضمانت آج مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیاDelhi riots accused Shifa-ur-Rehman bail plea rejected ۔

ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران، شفا الرحمان کے وکیل ابھیشیک سنگھ نے عدالت سے کہا کہ 'کیا مظاہرینوں کو پیسے دینا یو اے پی اے کے تحت جرم ہے۔ انہوں نے رحمان کی طرف سے بی جے پی لیڈر کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کی گئی شکایت کی کاپی بھی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس کیس میں شفاء الرحمان سے بطور گواہ یا ملزم پوچھ گچھ نہیں کی۔ ابھیشیک سنگھ نے پوچھا کہ شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کیوں نہیں کیا گیا۔


ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ شفاء الرحمان کے بنیادی حقوق کو منظم طریقے سے پامال کیا گیا ہے۔ جامعہ الومنائی ایسوسی ایشن کا رکن ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔ احتجاج کرنا اور اپنی رائے کا اظہار کرنا جرم کیسے ہو سکتا ہے؟ جامعہ رابطہ کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ کا رکن ہونا بھی کوئی جرم نہیں Delhi Riots ہے۔

سنگھ نے کہا کہ احتجاج کرنا بنیادی حق ہے۔ احتجاج کرنے والے کو فسادیوں کے زمرے میں کیوں رکھا جارہا ہے؟ ملزمین نے مظاہرین کو کچھ مالی مدد بھی کی تھی۔ کیا یو اے پی اے کے تحت مظاہرین کو مالی امداد فراہم کرنا جرم ہے؟ انہوں نے کہا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ شہریت ترمیمی قانون یا این آر سی ملک کے مفاد میں ہے یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ کسی قانون کی مخالفت کرنا جرم کیسے بن گیا۔


مزید پڑھیں:

ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دہلی پولیس نے کہا کہ یہ فسادات ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں۔ اس فساد میں کئی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ ضروری خدمات میں خلل پڑا ہے۔ اس تشدد میں پیٹرول بم، لاٹھی، پتھر وغیرہ کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ UAPA کی دفعہ 15(1)(a)(i)(ii) اور (iii) کے تحت جرم کیے گئے ہیں۔دہلی تشدد کے دوران 53 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ فسادات کے پہلے مرحلے میں 142 افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 608 افراد زخمی ہوئے Delhi Riots Case تھے۔

واضح رہے کہ رحمان کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 26 اپریل 2020 کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 124A، 302، 307، عوامی املاک کو نقصان کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4، آرمز ایکٹ کی دفعہ 25 اور 27 کے علاوہ UAPA کی دفعہ 13، 16، 17 اور 18 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details