نئی دہلی:دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کو چارگھنٹے کے پیرول ملنے کے بعد علاقے میں پہنچنے پر مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کے استقبال کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ پٹھان کے حامی ان کا استقبال کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کی حمایت میں نعرے بھی لگا جا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ ہاتھ ہلا کر بھیڑ کو جواب دیتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ Shahrukh Pathan welcome On Coming Out of Jail
غور طلب کہ شاہ رخ پٹھان 2020 میں شمالی دہلی میں ہونے والے فسادات کے معاملے میں جیل میں بند ہیں۔ اطلاع کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں جیل میں بند شاہ رخ پٹھان کو پیر کو چار گھنٹے کی پیرول ملی۔ شاہ رخ پٹھان کی جانب سے والدین سے ملاقات کے لیے پیرول کی درخواست کی گئی تھی۔
پیرول پر رہائی کے بعد پولیس اہلکار انہیں جعفرآباد کے علاقے میں واقع ان کے گھر لے گئے۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے انہیں کافی دور پیدل جانا پڑا۔ اس دوران ان کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی اور انہوں نے شاہ رخ پٹھان کا استقبال کیا۔ شاہ رخ پٹھان کے استقبال کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔