قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے معاملے Covid Cases In Delhi میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 51 نئے معاملے New Covid Cases سامنے آئے ہیں۔ دہلی کی مثبت مریضوں کی شرح 10.0 فیصد تک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس وبا سے کسی بھی شخص کی جان نہیں گئی ہے۔
دہلی حکومت Government of Delhi کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں اب تک کورونا کے کل 14 لاکھ 41 ہزار 449 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کل 50 ہزار 23 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس میں RT-PCR ٹیسٹز کی تعداد 41 ہزار 272 اور اینٹی جینز کی تعداد 8 ہزار 751 ہے۔