اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omicron 10 New Cases in Delhi: دہلی میں اومیکرون کے مزید 10 کیسز کی تصدیق - دہلی میں اومیکرون مریضوں کا علاج لوک نائک اسپتال

دہلی میں آج اومیکرون کے 10 نئے معاملے سامنے Omicron 10 New Cases in Delhi آئے ہیں۔ ان میں کووڈ-19 ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے والے تین افراد سمیت 10 بین الاقوامی مسافر شامل ہیں۔ مریضوں کا علاج لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال میں ہورہا ہے۔

دہلی میں اومیکرون کے مزید 10 معاملات کی تصدیق
دہلی میں اومیکرون کے مزید 10 معاملات کی تصدیق

By

Published : Dec 17, 2021, 5:15 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے مزید 10 معاملات Omicron 10 New Cases in Delhi کی تصدیق ہوئی ہے۔

افسران نے جمعہ کو بتایا کہ آج کووڈ-19 ویکسین کی بوسٹر خوراکیں پانے والے تین افراد سمیت 10 بین الاقوامی مسافروں کے اومیکرون سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں اومیکرون کی علامات نہ کے برابر ہیں اور ان کا علاج لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کی اومیکرون Delhi Omicron Patients Treated at Lok Nayak Jai Prakash Hospital سہولت مرکز میں کیا جا رہا ہے۔

ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اومیکرون کے نئے کیسز میں سے تین مسافروں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے۔ سبھی میں اس وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سبھی کو خارش اور گلے میں خراش کی شکایت ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کی دونوں ڈوز لینے والے اور بوسٹر ڈوز لینے والے افراد کی علامات میں کوئی فرق نہیں دیکھا گیا۔ افسران کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ان 10 مسافروں میں سے ایک ایک تنزانیہ، بیلجیم سے اور چار مسافر برطانیہ اور دبئی سے واپس آئے ہیں اور کووڈ کے مثبت ٹیسٹ کے بعد انہیں لوک نائک جے پرکاش نارائن ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Omicron Detected in Telangana: تلنگانہ میں اومیکرون کی دستک

ایل این جے پی اومیکران سہولت مرکز میں فی الحال 40 مریض داخل ہیں۔ دارالحکومت میں 5 دسمبر کو اومیکران ویرینٹ کے معاملہ سامنے آئے تھے۔ 37 سالہ مریض رانچی کا رہائشی تھا اور اسے صحت یاب ہونے کے بعد ہفتے کے اوائل میں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کے 20 معاملے ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details