اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Coronavirus Cases: دہلی میں کورونا کے 107 نئے معاملے - کورونا سے دہلی میں ایک مریض کی موت

دہلی میں کورونا وائرس کے 107 نئے معاملے Delhi Records 107 New Covid Cases سامنے آئے ہیں۔ جب کہ 50 لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ وہیں کورونا سے ایک مریض کی موت بھی ہوئی ہے۔

دہلی میں کورونا کے 107 نئے معاملے
دہلی میں کورونا کے 107 نئے معاملے

By

Published : Dec 20, 2021, 7:51 AM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں ایک پھر سے کورونا کے معاملے Delhi records 107 new Covid cases میں اضافہ ہونے لگے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 107 نئے معاملے Delhi Records 107 New Covid Cases سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 50 لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ وہیں کورونا سے ایک مریض کی موت بھی ہوئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ چھ مہینے بعد کورونا کے معاملے ایک دن میں 100 سے تجاوز کیا ہے تاہم اس سے قبل 25 جون کو ایک دن میں 115 کیس درج ہوئی تھی۔ دہلی میں اب بھی ایکٹیو کیسز کی تعداد 540 ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی میں کورونا کے نئے معاملے Delhi Coronavirus Cases ملنے کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کے معاملے کی کل تعداد 14 لاکھ 42 ہزار197 پہنچ گئی ہے۔ وہیں 14 لاکھ16 ہزار 556 لوگوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار101 ہوگئی ہیں۔

راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 61 ہزار905 کورونا ٹسٹ کیے گئے۔ ان میں 57 ہزار آر ٹی پی سی آر اور 4470 اینٹیجن ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اگر ویکسینیشن کی بات کریں تو دہلی میں گزشتہ24 گھنٹے میں ایک لاکھ 23 ہزار 719 ویکسین کی ڈوز لگائی گئی ہے ان میں 38 ہزار 970 پہلی ڈوز اور 84ہزار749 دوسری ڈوز لگائی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details