اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں بارش کے بعد بھی آلودگی سے راحت نہیں - بارش کے بعد بھی آلودگی سے راحت نہیں

قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ آج ہوئی بارش کے باوجود دہلی و این سی آر میں آلودگی رہی جس کی وجہ سے بیماریوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے بعد بھی آلودگی سے راحت نہیں

By

Published : Nov 3, 2019, 10:47 AM IST


قومی دارالحکومت دہلی و این سی آر میں بارش کے بعد بھی لوگوں کو آلودگی سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے کچھ جگہوں پر بارش کے باوجود آلودگی خطرناک سطح پر برقرار ہے۔
دہلی والوں کے لیے آج صبح ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے اعداد و شمار کے مطابق تشویش پیدا کرنے والی رہی۔

نوئیڈا اوراین سی آر میں آلودگی کا قہر

راجدھانی کے آئی ٹی او میں ایئر کوالٹی انڈیکس سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہاں آلودگی کی سطح 486 تھی۔ وہیں آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس 478 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ وویک وہار کے علاقے میں یہ تعداد 483 درج کی گئی۔

بارش کے بعد بھی آلودگی سے راحت نہیں

دہلی کے بوانہ علاقے میں آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک رہی۔ یہاں کی معیاری ہوا انڈیکس (AQI) 483 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف پوری دہلی کی بات کریں تو یہاں کی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 447 ہے، جو کہ ایک انتہائی خطرناک سطح پر ہے۔

بتا دیں کہ آج صبح دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ یہ مانا جا رہا تھا کہ بارش کے بعد آلودگی کی سطح کم ہو جائے گی لیکن یہ اور بھی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین تین میچوں کی ٹی 20- سیریز کا پہلا میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر ہے۔ اس کا اثر کھلاڑیوں پر بھی دیکھا گیا۔
اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران بنگلہ دیش کے کرکٹرز ماسک پہنے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ بنگلہ دیشی بلے باز لیٹن داس اور باقی کھلاڑی ماسک پہن کر مشق کر رہے تھے۔

آج بھی آسمان میں دھند چھائی ہوئی ہے اور ہوا کا معیار خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

آلودگی کی وجہ سے لوگوں نے آنکھوں میں جلن اور سر بھاری ہونے کی بھی شکایتیں کررہے ہیں۔
دہلی حکومت نے پڑوسی ریاستوں کی حکومتوں سے پرالی نہ جلانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسانوں کوہدایت دیں کہ ان دنوں پرالی جلانے سے احتیاط کریں۔

ماحولیات آلودگی (روک تھام اور کنٹرول) اتھارٹی (ای پی سی اے) نے دہلی میں عوامی صحت کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
دہلی حکومت نے کہا کہ 'وہ قومی ٹریبونل سپریم کورٹ اور ای پی سی اے کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے اور مرحلہ وار طریقہ سے کاروائی منصوبہ نافذ کرے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details