اردو

urdu

By

Published : Jun 8, 2023, 2:21 PM IST

ETV Bharat / state

Pul Bangash Govt Girl School دہلی میں پل بنگش اسکول آٹھ برسوں سے بند، طالبات پریشان

دہلی کے پل بنگش میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول کا قیام آزادی سے قبل سنہ 1944 میں کیا گیا تھا، تبھی سے اس اسکول سے ہزاروں کی تعداد میں طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو چکی ہیں لیکن اب اس اسکول کے دروازے پر تالا لگا ہوا ہے۔ یہاں نہ تو طالبات ہیں اور نہ ہی کوئی استاذ موجود ہیں۔

پل بنگش اسکول 8 برسوں سے بند، لڑکیوں کو جانا پڑھ رہا ہے 8 کلو میٹر دور
پل بنگش اسکول 8 برسوں سے بند، لڑکیوں کو جانا پڑھ رہا ہے 8 کلو میٹر دور

پل بنگش اسکول 8 برسوں سے بند، لڑکیوں کو جانا پڑھ رہا ہے 8 کلو میٹر دور

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی کے پل بنگش میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے بند پڑا ہے۔ اسکول کا مستقبل خطرے میں دیکھ کر مقامی باشندے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ کبھی اس اسکول میں 550 سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ مگر اچانک اس اسکول کی عمارت خستہ ہونے کے سبب اس کو سال 2016 میں بند کرکے طالبات کو روشن آرا اسکول میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ پی ڈیلیو ڈی کو اسکول کی عمارت کو منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن 8 برس گزر گیے نہ تو پی ڈبلیو ڈی نے کوئی کارروائی کی اور نا ہی اسکول پھر سے شروع ہوا تاہم اب مقامی باشندوں نے اس اسکول کو بازیاب کرانے کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ پل بنگش اسکول کی طالبات کو اب 6 کلو میٹر دور پرتاپ وہار میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کا ماحول کافی خراب ہے۔ ایسے میں جو طالبات اس اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھی وہ بھی اب تعلیم درمیان میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ باڑا ہندو راؤ علاقہ میں سماجی خدمات انجام دینے والے سید شاہد راحت نے بتایا کہ اسکول 6 کلو میٹر دور ہونے کے سبب بچیوں کی تعلیم چھوٹ رہی ہے۔ اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد اس پل بنگش کے اسکول کو پھر سے بازیاب کراکے شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Book Launch Ceremony ڈاکٹرمحمد ہمایوں کے افسانوی مجموعہ پس دیوار پر مذاکرہ

اسکول کی بازیابی کے لیے سید شاہد راحت نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ، چاندنی چوکے پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ ہرش وردھن، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق وزیر تعلیم دہلی منیش سیسودیا اور مقامی ایم ایل اے سوم دت کو خط لکھ کر اس اسکول کی بازیابی کی فریاد کی ہے اگر ان خطوط کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوتی تو آخر میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details