قومی دارالحکومت دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعے کی گئی مارپیٹ کے خلاف دہلی پولیس کے پرانے ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ شروع ہوگیا جہاں بڑی تعداد میں طلباء پہنچے۔
دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر پر طلبا کا احتجاج - JNU
جے این یو میں اے بی وی پی کی غنڈہ گردی کے بعد وہاں خوف و ہراس کو ماحول پیدا ہو گیا ہے جبکہ مختلف یونیورسٹیز کے طلباء نے دہلی پولیس کے خلاف ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر پر طلبا کا احتجاج
قابل ذکر ہے کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے کیمپس میں شام کے وقت کچھ نقاب پوش غنڈے داخل ہوئے اور طلباء و اساتذہ کے ساتھ مارپیٹ کی جس میں طلباء یونین کی صدر آئشی گھوش سمیت متعدد طلباء اور اساتذہ زخمی ہوئے جنہیں ایمس میں داخل کرایا گیا۔
ابتدائی اندازے کے مطابق نقاب پوش غنڈے اے بی وی پی کے کارکنان تھےجو یونیورسٹی کے اندر داخل ہونے کے بعد کمپیوٹر لیب سے کچھ ڈاٹا چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔