نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 7 پر مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 طلباء نے اپنا احتجاج درج کرایا ان طلبہ کے ہاتھوں میں موجود پوسٹر پر، "نوح کو بچاؤ"، "28 اگست کو وی ایچ پی کی شوبھا یاترا روکو"، "تشدد بند کرو" اور "مونو مانیسر کو گرفتار کرو" لکھا ہوا تھا۔ ایک مظاہرین، محمد الفاؤز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمارے مرکزی حکومت سے تین مطالبات ہیں- بے گناہ مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کریں، ان لوگوں کو معاوضہ فراہم کریں جن کے گھروں کو بلڈوزر کارروائی کے ذریعے زمین دوز کیا گیا ہے اور مونو مانیسر کو گرفتار کیا جائے۔
واضح رہے کہ ہریانہ کے نوح میں 28 اگست کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی مجوزہ 'برج منڈل جلابھشیک یاترا' کو حکام نے پہلے ہی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 31 جولائی کو ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا اس دوران ہجوم نے مبینہ طور پر نوح میں پتھراؤ کر خوب آگ زنی کی تھی۔ اس کے بعد نوح میں ہوئے تشدد کی آج دیگر اضلاع میں بھی پھیل گئی تھی جس میں تقریباً 1 درجن مساجد کو نقصان پہنچایا گیا اس دوران ایک نایب امام دو اور ہوم گارڈز سمیت چھ افراد مارے گئے۔ وی ایچ پی لیڈر دیویندر سنگھ نے کہا تھا کہ وہ اجازت کے مسترد ہونے کے بارے میں نہیں جانتے تھے اور کہا تھا کہ یاترا کے لیے "کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔