قومی دارالحکومت دہلی میں واقع پریس کلب آف انڈیا میں تحریک فروغ اسلام کی جانب سے اللہ اور رسولﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخیوں، اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں اور موب لنچگ جیسے معاملات کے خلاف ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر تحریک فروغ اسلام کے صدر قمر غنی عثمانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تحریک فروغ اسلام کے صدر قمر غنی عثمانی نے کہا کہ 'اسی پریس کلب آف انڈیا میں 13 اپریل کو نرسنگھ آنند سرسوتی نے اسلام اور پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'اس سال مارچ میں بھی اسی طرح کی گستاخی کی تھی جس کے خلاف 8 مارچ کو ممبئی کے میرا روڈ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ پولیس نے کاروائی کرنے کے بعد ایف آئی آر غازی آباد پولیس کو ریفر کردی۔
غازی آباد رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واضح جواب نہیں دیا، جس کے بعد نوٹس روانہ کی گئی۔ پولیس نے نوٹس کا بھی جواب ابھی تک نہیں دیا۔ آخر کار ہم نے جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا تو پولیس کی جانب سے ہم پر پریشر بنایا جارہا ہے۔