اردو

urdu

ETV Bharat / state

Brigadier's Name Sticker on the Sign Board of Sikandra Road: سکندرہ روڈ کے سائن بورڈ پر بریگیڈیئر کے نام کا اسٹیکر - اکھل بھارتیہ ہندو یوا مورچہ

دہلی میں آئی ٹی او جانے والی سکندرا روڈ Brigadier's Name Sticker on the Sign Board of Sikandra Road میں لگے سڑک کے سائن بورڈ پر بریگیڈیئر ایل ایس لڈر مارگ کے نام سے ایک پوسٹر چسپاں کر دیا گیا ہے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

سکندرہ روڈ کے سائن بورڈ پر بریگیڈیئر کے نام کا اسٹیکر
سکندرہ روڈ کے سائن بورڈ پر بریگیڈیئر کے نام کا اسٹیکر

By

Published : Dec 20, 2021, 11:06 AM IST

نئی دہلی: ہندو سخت گیر تنظیم کا مسلم شخصیات کے نام پر منسوب سڑکوں کے ناموں کو بدلنے کا کام بدستور جاری ہے۔ منڈی ہاؤس سے آئی ٹی او جانے والی سکندرا روڈ Brigadier's Name Sticker on the Sign Board of Sikandra Road پر لگے سڑک کے سائن بورڈ پر بریگیڈیئر ایل ایس لڈر مارگ کے نام سے ایک پوسٹر چسپاں کر دیا گیا ہے پوسٹر پر آل انڈیا ہندو یوا مورچہ لکھا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئر ایل ایس لڈر Brigade LS Lidder گزشتہ دنوں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے ساتھ ہلاک ہونے والے 13 دیگر فوجیوں میں شامل تھے۔

اس واقعے کے بعد قیاس لگایا جا رہا ہے کہ یہ پوسٹر اکھل بھارتیہ ہندو یوا مورچہ All India Hindu Yawa Morcha نامی تنظیم نے چسپا کیا ہے کیونکہ پوسٹر کے نیچے اکھل بھارتی ہندو یوا مورچہ لکھا ہوا ہے تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ پوسٹر کب اور کس نے چسپا کیا ہے حالانکہ پوسٹر کے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ دہلی میں اس طرح سڑک کے نام کے سائن بورڈ پر دوسرے نام کا پوسٹر چسپاں کیا گیا ہو۔ اس سے پہلے بھی کئی بار وسطی دہلی کے اکبر روڈ اور بابر روڈ کے سائن بورڈز پر پوسٹر چسپاں کر کے نام تبدیل کیے جاچکے ہیں۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ پوسٹر لگانے والے کے خلاف کارروائی کرتی ہے یا نام بدلنے پر مجبور ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details