دہلی کی آلودگی سطح میں مسلسل گرواٹ درج کی جارہی ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے لیکن پاکستان کی طرف سے دھول بھری ہوا آنے کی وجہ سے دہلی میں آلودگی میں اضافہ دیکھنے کو ملی ہے۔
دہلی میں آلودگی کی سطح میں اضافہ
By
Published : Apr 15, 2020, 7:11 PM IST
دہلی میں گزشتہ کچھ دونوں سے آلودگی کی سطح میں مسلسل گرواٹ دیکھنے کو مل رہی تھی اور ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا تھا، لیکن گزشتہ دو روز سے پاکستان کی جانب سے آرہی دھول بھری ہواؤں کی وجہ سے دہلی کی آلودگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور شاید اس میں مزید اضافہ ہونے کے امکان ہیں۔
پاکستان کی طرف سے آرہی دھول بھری ہواؤں کی وجہ سے دہلی کے آلودگی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور آج دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 125 درج کیا ہے جو ایک ناقص زمرے میں آتا ہے۔
دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے تعلق سے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ( سی پی سی بی) سے وابستہ عہدیداروں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ گزشتہ کچھ روز سے دہلی میں آلودگی کی سطح میں گراوٹ نظر آئی تھی، لیکن اس وقت پاکستان کی جانب سے آرہی دھول بھری ہواؤں کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
عہدیداروں نےبتایا کہ ان دنوں دہلی میں ہوا کی رفتار تیز ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے آسانی سے دھول بھری ہوا دہلی آرہی ہے۔