قومی دارالحکومت دہلی سے متصل دہلی کی سرحد پر واقع غازی پور بارڈر پر کسانوں نے مٹی گرادی تھی تاکہ وہ پولیس کے لیے پھول لگا سکیں، لیکن آج یہ تصویر بالکل تبدیل نظر آرہی ہے۔
دہلی پولیس نے کسانوں کی مٹی پر قبضہ کرکے اس جگہ کو سیل کردیا واضح رہے کہ جس علاقے میں گلاب کے پھول کی کھیتی کے لیے مٹی لائی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے اس زمین کو اپنے قبضے میں لے لیا اور ایک بڑی میٹنگ کر کے اسے سیل کر دیا ہے۔
دراصل جو مٹی کل اترپردیش سے متصل دہلی غازی پور بارڈر پر کسانوں نے مٹی ڈالی تھی دراصل جو مٹی کل اترپردیش سے متصل دہلی غازی پور بارڈر پر کسانوں نے ڈالی تھی، اب اس زمین کو دہلی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور وہاں پر نیم فوجی دستے کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
دہلی پولیس نے کسانوں کی مٹی پر قبضہ کرکے اس جگہ کو سیل کردیا خیال رہے کہ بیریکیڈنگ جو اس سے پہلے جہاں مٹی ڈالی گئی تھی، اس سے کچھ فاصلے پر تھی لیکن اب مٹی پر ہی پولیس نے بیریکیڈنگ لگا دی ہے تاکہ کسان مٹی پر کوئی سرگرمی نہ کرسکیں۔
دہلی پولیس کا کسانوں کی مٹی پر قبضہ اس واقعے کے بعد کسانوں نے کہا ہے کہ حکومت نے ابھی مٹی لی ہے اور اب وہ ہمارے کھیت کو لینے کی کوشش کررہی جس کی وجہ سے کاشتکاروں میں شدید ناراضگی ہے۔