ذرائع کے مطابق ان کی شناخت یونیورسٹی میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہوئی ہے۔
محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ 'دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جمعرات کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے 10 طلبا کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 15 دسمبر کو ہونے والے تشدد کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوں۔'
دہلی پولیس کا جامعہ کے 10 طلبا کو نوٹس ذرائع کے مطابق، ان طلبا کی شناخت یونیورسٹی میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہوئی ہے۔ گزشتہ برس 15 دسمبر کو دہلی پولیس نے کیمپس میں داخل ہو کر آنسو گیس کے گولے داغے اور شیل پھینکے اور مبینہ طور پر طلبا پر حملہ کیا تھا۔
اس مظاہرے کے ایک روز بعد یونیورسٹی نے کہا تھا کہ 'مظاہرہ کرنے والے باہر کے لوگ تھے نہ کہ وہ جامعہ کے طلبا تھے۔
واضح رہے کہ پولیس کے مطابق جنوبی دہلی کے کچھ علاقوں میں اس روز احتجاج کرنے والوں نے بسوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔