اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار کشمیری نوجوان دہلی میں گرفتار - دہلی پولیس

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے شدت پسندانہ حملوں کی سازش کے الزام میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

arrest
arrest

By

Published : Oct 3, 2020, 8:49 PM IST

Updated : Oct 3, 2020, 10:49 PM IST

اسپیشل سیل نے گرفتار شدگان کے قبضے سے چار پستول اور 120 زندہ کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چار مشتبہ کشمیری نوجوان گرفتار

اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا کے مطابق شدت پسندانہ حملوں کو ناکام بنانے کی مہم میں شامل ایس پی ہردے بھوشن اور للت موہن نیگی کی نگرانی میں انسپکٹر سنیل، رویندر جوشی اور ونئے کی ٹیم کام کر رہی تھی۔ اسی دوران انہیں معلوم ہوا کہ کچھ مشتبہ کشمیری نوجوان دہلی میں روپوش ہیں۔ وہ دارالحکومت میں حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور ان کے پاس اسلحہ بھی ہے۔

اسی لیے اسپیشل سیل ٹیم ان کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہی تھی۔

حال ہی میں اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ کشمیری نوجوانوں نے دہلی میں بڑی تعداد میں اسلحہ جمع کر رکھا ہے اور وہ تمام افراد آئی ٹی او اور دریا گنج کے آس پاس دیکھے گئے ہیں۔

اس اطلاع پر اسپیشل سیل نے جال بچھا کر انہیں گرفتار کر لیا۔ ان نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Oct 3, 2020, 10:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details