اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ تشدد معاملہ: ایس آئی ٹی کی ٹیم یونیورسٹی پہنچی - دہلی پولیس کی ایس آئی ٹی کی ٹیم جامعہ پہنچ گئی ہے

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں تشدد سے متعلق ویڈیو کے بارے میں پولیس اور طلبا کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اس دوران دہلی پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم جامعہ پہنچی۔

جامعہ تشدد معاملہ: ایس آئی ٹی کی ٹیم یونیورسٹی پہنچی
جامعہ تشدد معاملہ: ایس آئی ٹی کی ٹیم یونیورسٹی پہنچی

By

Published : Feb 18, 2020, 7:15 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:27 PM IST

ایس آئی ٹی کی ٹیم کے چیف راجیش دیو بھی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

ایس آئی ٹی کی ٹیم نے طلبا کا بیان درج کیا ہے جو تشدد میں زخمی ہوئے تھے، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو لے کر انہوں نے جامعہ یونیورسٹی انتظامیہ سے معلومات حاصل کی۔

اطلاعات کے مطابق 15 دسمبر کے تشدد کی جانچ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ ایس آئی ٹی کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ آج ڈی سی پی راجیش دیو کی نگرانی میں ایس آئی ٹی کی ٹیم جامعہ پہنچی۔

ایس آئی ٹی کی ٹیم شام 5:30 بجے جامعہ یونیورسٹی پہنچی تھی۔ یہاں پر تقریبا دیڑھ گھنٹے تک کرائم برانچ کی ٹیم موجود رہی، فی الحال اس جانچ کو لے کر کرائم برانچ نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details