گذشتہ سال 15 دسمبر کو ہوئے پرتشدد احتجاج کے سلسلہ میں متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
جامعہ تشدد: پولیس نے 70 افراد کی تصاویر جاری کیں - Jamia violence
دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب سی اے اے کے خلاف ہوئے پرتشدد احتجاج میں ملوث 70 افراد کی تصاویر کو جاری کیا ہے۔
جامعہ تشدد: پولیس نے 70 افراد کی تصاویر جاری کیں
واضح رہے کہ 15 دسمبر کے احتجاج کے بعد پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے احاطہ میں گھس کر مبینہ طور پر طلبا کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر زیادتی کی تھی اور لائبریری میں آنسو گیاس کے گولے فائر کئے تھے۔
بعدازاں یہ انکشاف ہوا تھا کہ پرتشدد احتجاج میں جامعہ کے طلبا شامل نہیں تھے بلکہ دوسرے افراد تشدد کے واقعات میں ملوث تھے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:47 AM IST