اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی پولیس نے یشونت سنہا کو حراست میں لینے کے بعد رہا کیا

مزدوروں کے حق کے لیے سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا دہلی کے راجگھاٹ پر دھرنے پر بیٹھے تھے جس کے سبب انہیں حراست میں لیا گیا تھا، تو وہیں انہیں کچھ گھنٹے بعد دہلی پولیس نے رہا کر دیا۔

دہلی پولیس نے یشونت سنہا کو حراست میں لینے کے بعد رہا کیا
دہلی پولیس نے یشونت سنہا کو حراست میں لینے کے بعد رہا کیا

By

Published : May 19, 2020, 8:15 AM IST

سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا کو حراست میں لینے کے بعد اب دہلی پولیس نے انہیں رہا کر دیا ہے۔ ڈی سی پی سنجے بھاٹیا کا کہنا ہے کہ تھانے لائے گئے تمام لوگوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر پر فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔

اس سے قبل سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس کی تصدیق انہوں نے خود ایک ٹویٹ کے ذریعے کی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہمیں ابھی دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یشونت سنہا کل صبح 11 بجے دہلی کے راجگھاٹ پر مزدوروں کی پریشانیوں کو لے کر دھرنے پر بیٹھے تھے۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار فوج کی مدد سے مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details