اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Police Raids on Alleged Drug Smugglers House: منشیات اسمگلر کے گھر پر دہلی پولیس کا چھاپہ، ڈھائی کروڑ کی نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

پولیس کےمطابق ملزم گرجیت سنگھ کے گھر میں منشیات رکھنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے گھر پر چھاپہ Delhi Police Raids on Alleged Drug Smugglers House مار کر تلاشی کے بعد پولیس ٹیم کو 750 گرام منشیات ملی جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزم کے گھر کے الماری میں چھپا ہوا لاکر ملا تھا۔ اس لاکر کی تلاشی لینے پر پولیس نے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کی نقدی برآمد کیا۔

Delhi Police Raids on Alleged Drug Smugglers Souse
منشیات اسمگلر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

By

Published : Jan 10, 2022, 1:20 AM IST

Updated : Jan 10, 2022, 4:29 AM IST

نئی دہلی: دار الحکومت دہلی کے وکاسپوری تھانہ علاقہ میں پولیس نے مبینہ منشیات اسمگلر کے گھر پر چھاپہ Delhi Police Raids on Alleged Drug Smugglers House مار کر ڈھائی کروڑ کی نقدی اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی منشیات برآمدکرنے کا دعویٰ کیا۔ ملزم نے نقدی الماری کے اندر خصوصی طور پر بنائے گئے لاکر میں چھپا رکھا تھا۔ فی الحال پولیس نے تفتیش کے لیے متعلقہ محکمے کو اطلاع دے کر رقم اور منشیات ضبط کر لی ہے۔


پولیس افسر نے بتایا کہ وکاسپوری پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس آئی سندیپ کو منشیات کے مبینہ اسمگلر گرجیت سنگھ کے گھر میں منشیات رکھنے کی اطلاع ملی تھی۔

اطلاع کی تصدیق کے بعد ایس ایچ او وکاسپوری، ایس آئی سندیپ، ایس آئی کلدیپ کی ٹیم نے گرجیت کے گھر پر چھاپہ مارا۔


پولیس کے مطابق ملزم گرجیت سنگھ کے گھر میں منشیات رکھنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے گھر کی تلاشی کے بعد پولیس ٹیم کو 750 گرام منشیات ملی جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزم کے گھر کے الماری میں چھپا ہوا لاکر ملا تھا۔ اس لاکر کی تلاشی لینے پر پولیس نے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کی نقدی برآمد Cash Worth Two Crore 50 Lakhs Recovered in Delhi کیا۔

مزید پڑھیں:


گرجیت سے اس نقدی کے حوالے سے مناسب دستاویزات مانگے گئے جو وہ پیش نہیں کر سکے۔ پولیس نے نقدی اور منشیات برآمد کرلی۔ نقدی ملنے کے معاملے میں پولیس نے متعلقہ محکمے کو تحقیقات کے لیے مطلع کر دیا ہے۔ فی الحال ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Last Updated : Jan 10, 2022, 4:29 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details