دہلی پولیس کے جوائنٹ سی پی، ایس ایس یادو یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی سے متعلق میٹنگ کے لیے سنگھو بارڈر کے پاس منترم ریزارٹ پہنچے۔
دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر کسانوں سے بات چیت کے لیے سنگھو بارڈر پہنچے - کسانوں کی ٹریکٹر ریلی
زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں نے یوم جمہوریہ پر دہلی کی رِنگ روڈ پر ٹریکٹر ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت نے کورٹ میں عرضی داخل کر کے اس ریلی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن کورٹ نے صاف انکار کرتے ہوئے یہ معاملہ دہلی پولیس کے حوالے کر دیا۔
دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر ایس ایس یادو سنگھو بارڈر پہنچے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹریکٹر ریلی سے دہلی کا امن و امان خطرے میں پڑ سکتا ہے اس لیے اسے روکا جائے لیکن عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی پولیس کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہے کہ دہلی میں کس کو داخلے کی اجازت دی جائے۔