اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Police Traffic Advisory دہلی پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی - یوم آزادی کی تقریبات

لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کہ '14 اگست کی رات 10 بجے سے اگلے دن صبح 11 بجے تک کمرشل اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے 18 بارڈرز بند رہیں گے۔' Delhi Police issues traffic advisory

دہلی پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی
دہلی پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

By

Published : Aug 14, 2022, 8:00 AM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں 15 اگست کو لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر حفاظتی وجوہات کی بناء پر قلعہ کے ارد گرد کچھ ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کہ بہت سی سڑکیں صبح 4 بجے سے 10 بجے تک عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی اور صرف لیبل والی گاڑیوں کو ہی اجازت ہوگی۔ Delhi Police Issues Traffic Advisory ahead of Independence Day

یہ بھی پڑھیں: دہلی: ٹریفک پولیس میں تبدیلی

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اگست کی رات 10 بجے سے اگلے دن صبح 11 بجے تک کمرشل اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے 18 بارڈرز بند رہیں گے۔ پولیس نے اس کے لیے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان سڑکوں سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details