اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کشمیری نوجوان گرفتار - گرفتار کشمیری نوجوان

قومی دارالحکومت نئی دہلی کے وجئے چوک پر پولیس نے ایک مشتبہ کشمیری نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔

کشمری نوجوان گرفتار
کشمری نوجوان گرفتار

By

Published : Aug 26, 2020, 3:40 PM IST

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس نوجوان سے کوئی بھی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔

کشمیری نوجوان کا آدھار کارڈ

گرفتار کشمیری نوجوان کے آدھار کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس پر مختلف نام ہے۔

خصوصی سیل بھی اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

کشمیری نوجوان کا آدھار کارڈ

پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے پاس وجئے چوک کے قریب ایک مشتبہ کشمیری نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔

یہاں موجود سی آر پی ایف اہلکاروں نے اس پر شک کیا۔

جب انہوں نے اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ کوئی واضح جواب نہیں دے رہا تھا۔

اس کی وجہ سے انھیں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار نوجوان کا ڈرائونگ لائسنس

یہ بھی پڑھیے:کسانوں نے راحت کی سانس لی

پولیس پورے معاملے پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق بدھ کی صبح سی آر پی ایف کے اہلکار پارلیمنٹ اسٹریٹ کے قریب گشت کر رہے تھے۔

کشمری نوجوان گرفتار

اس دوران انھوں نے وجئے چوک پر پارک میں بیٹھے ایک شخص کو دیکھا۔

کشمری نوجوان گرفتار

جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ کشمیر کا رہائشی ہے۔

اس کے پاس سے دو دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

اگر مشتبہ نوجوان کے پاس سے کوئی مشکوک معلومات نہیں ملی تو اسے رہا کردیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details